نئی دہلی: روزمرہ کی صارفین مصنوعات (ایف ایم سی جی)شعبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے ایک ساتھ آٹھ بڑے ای خوردہ فروشوں کے ساتھ شراکت داری کا آج اعلان کیا اور کہا کہ اس کا مقصد تین سال میں کاروبار کو 10 گنا بڑھا کر ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانا ہے ۔
بابا رام دیو نے پتنجلی کے منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اچاریہ بال کرشن nنے پے ٹی ایم مال، بگ باسکٹ، فلپ کارٹ، گروفرس، امیجن، نیٹ میڈس، ون ایم جی اور شاپ کلوز کے سینیئر افسران کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ہے ۔



















