پھر بعد میں اسے ایّا کونڈا کا نام دیا گیا۔دیہی باشندوں کو اپنے راشن یا روزمرہ کی ضروریات کے لیے پہاڑی سے نیچے اتر کر گنجی ہلی جانا ہوتا ہے ۔ تحصیل کونسل کے علاقائی حلقہ (ایم پی ٹی سی) کے رکن خواجہ نواب کہتے ہیں کہ اگر حکومت قبرستان کے لیے زمین مختص کر دے تو یہ توہمات ختم ہو سکتی ہیں۔
گاؤں کے سربراہ رنگاسوامي نے کہا: ‘نسل در نسل ہم جن رسم و رواج پر عمل کرتے آئے ہیں انھیں روک دینے سے ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ہم اس بات پر بھی فکر مند ہیں کہ مستقبل میں قبر بنانے کے لیے ہمارے پاس زمینیں نہیں رہ جائیں گی۔