اس گاؤں کے لوگ اپنے عزیزواقارب کی موت کے بعد ان کی میت گھر کے سامنے دفن کرتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کیونکہ یہاں کوئی قبرستان نہیں ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس گاؤں میں ہر گھر کے سامنے ایک یا دو قبریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
گاؤں کی خواتین اور بچوں کو اپنے روز مرہ کے کاموں کے لیے ان قبروں سے ہو کر گزرنا ہوتا ہے ۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ یہ قبریں ان کے آباو اجداد کی ہیں جن کی وہ روزانہ پوجا کرتے ہیں، ان کی قبروں پر نذرانے پیش کرتے ہیں اور اپنے مخصوص رسم و رواج کی پابندی کرتے ہیں۔ان کی عقیدت کا یہ عالم ہے کہ گھر کے افراد گھر میں پکنے والا کھانا اس وقت تک نہیں چھوتے جب تک انھیں پہلے قبر پر نذر نہیں کیا جاتا۔