کنرنول : کیا آپ کبھی یہ تصور کرسکتے ہیں کہ آپ کسی ایسے گاؤں میں داخل ہوں جہاں ہر گھر کے سامنے ایک قبر ہو، جی ہاں، جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے کنرنول ضلع میں واقع ایّا کونڈا ایک ایسا گاؤں ہے جہاں ہر گھر کے بغل میں یا پھر گھر کے سامنے قبر موجود ہے ۔اس گاؤں میں پہنچتے ہی لوگوں کو یہ خیال آتا ہے کہ کہیں وہ کسی قبرستان میں تو نہیں آ گئے ۔
یہ گاؤں ایّا کونڈا کرنول ضلعی ہیڈکوارٹر سے 66 کلو میٹر کے فاصلے پر گونے گنڈل تحصلی میں ایک پہاڑی پر آباد ہے ۔یہاں مالاداسریبرادری کے تقریباً 150 خاندان مقیم ہیں۔