اقوام متحدہ ، 12 فروری (اسپوٹنک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے پیرس موسمیاتی معاہدے میں واپسی کے ساتھ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شامل ہونے کے امریکی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر گوٹیرس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ فون پربات چیت کے دوران امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے جمرات کو دیر شام ایک بیان میں کہا ہے کہ”سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا ، ماحولیاتی ایمرجنسی ، امن ، سیکورٹی اور بڑھتے ہوئے اہم عالمی چیلنجوں کے بارے میں امریکہ اور اقوام متحدہ کے درمیان اہم اور مستحکم شراکت داری کی تعریف کی ہے۔



















