نئی دہلی : (اے یو ایس)لوک سبھا کے سابق صدر واسپیکر سومناتھ چٹرجی کاپیر کی صبح کلکتہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔اسپتال کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ان کے بہت سے اعضاء نے کام کرنا بندکر دیاتھا۔ چٹرجی 89 سال کے تھے اور ان کے خاندان میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔

وزیر اعظم مودی اورراہل گاندھی نے دکھ کا اظہار کیا
افسر نے بتایا کہ چٹرجی کو اتوار کو دل کا ہلکا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور آج صبح تقریباً8:15 بجے ان کا انتقال ہو گیا۔چترجی کو گردے سے متعلق بیماری کی تشخیص کی گئی تھی اور منگل کو سنگین حالت میں اسپتال میںداخل کرایاگیاتھا۔ حکام نے بتایا کہ ان کے بہت سے اعضاء نے کام کرنا بند کر دیاتھا اور گزشتہ رات سے ان پر علاج کا کوئی اثر نہیںہورہاتھا۔ لوک سبھا کے سابق صدر کوپچھلے مہینے دماغ میں خون بہہ رہاتھا۔ ان کا گزشتہ 40 دنوں سے علاج چل رہا تھا اور صحت میں بہتری کے باعث انہیں تین دن کے لئے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ سرکاری افسر نے کہا کہ منگل کو ان کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں دوبارہ اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔