لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، ویسے ویسے بی جے پی رہنمائوں کی گھبراہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔
غریبوں کی آواز بی جے پی کے شورشرابے سے دبائی نہیں جاسکتی ہے۔ اتر پردیش کے ضمنی انتخابات کیرانہ، گورکھپور، نورپر، پھول پور میں بھاجپا کو جیسی کراری شکست ملی ہے، اس سے ان کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بی جے پی کو لگتا ہے کہ جو اتحاد شکل لے رہا ہے وہ بی جے پی کی دہلی دوڑ میں بڑا بلاکر ثابت ہوگا اور دوبارہ تخت پر بیٹھنے کے اس کے ارادوں میں کامیابی نہیں ملے گی۔
Pages: 1 2