انہوں نے کہا کہ کسی گاؤں کے لئے نہیں بلکہ پوری ریاست کے لئے چار لاکھ 28 ہزار کروڑ روپیے کا بجٹ تیار کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنبہ پروری سے ملک نہیں چلتا ہے اور جو لوگ نوجوانوں کی نوکری میں بدعنوانی کریں گے ان کی جگہ جیل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پوری ریاست کے ساتھ گورکھپور بھی ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہ سماجوادی پارٹی چینی مل فروخت کرتی تھی، کانگریس بند کرتی تھی اور ہم چینی مل کھولنے کے لئے آئے ہیں اور ترقی کی بات کرتے ہیں جب کہ ریاست کی گذشتہ حکومت ترقی کی کوئی بات نہیں کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی ہو یہی وزیر اعظم مسٹر مودی کی خواہش ہے اور وہ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ خوشحالی، ترقی اور روزگار فراہم کرناہماری حکومت کی ترجیح ہے ۔
بی جے پی امیدوار اپیندر دت شکلا نے کہا کہ مہنت یوگی آدتیہ ناتھ نے ‘آشیرواد’ دے کر بھیجا ہے اب عوام کا ‘آشیرواد’ چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے ترقی کا جو پودا لگایا ہے اس کو مالی بن کر سینچوں گا۔


















