اس فہرست میں دورنتو،شتابدی ایکسپریس، لوکشتی ایکسپریس، گجرات میل،بھاونگر ایکسپریس، سرکشا ایکسپریس، ویوک ۔ بھج ایکسپریس اور دیگر ٹرینوں شامل ہیں۔انیل گگلی اس روٹ کی سب سے زیادہ مقبول ٹرین 12009شتابدی ایکسپریس کی ممبئی احمد آباد راستے کی صلاحیت 72ہزار،696 نشستوں کی ہے ،
جس سے جولائی ستمبرکے دوران صرف 36،ہزار117 نشستیں ہی بھری گئیں،کئی ٹرینیں خسارے میں چل رہی ہیں اور موجودہ منظر نامے کے پیش نظر جہاں لوگ ہوائی جہاز سے مزید سفر کر رہے ہیں، دونوں شہروں کے درمیان سڑک کے ذریعے سفر کرنا آسان ہو گیا ہے ۔ مرکز اور گجرات حکومت کو بلٹ ٹرین جیسے مہنگے منصوبے کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے ، تاکہ یہ ٹیکس دہندگان کے لئے سفید ہاتھی ثابت نہیں ہو۔