بڈگام سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق آغا سید محمد فضل اللہ کی انتقال کی خبر پھیلتے ہی ان کے ہزاروں چاہنے والے نماز جنازہ میں شرکت کی غرض سے بڈگام پہنچ گئے ہیں۔ آغا سید محمد فضل اللہ وادی کے معروف عالم دین و اسلامی اسکالر مرحوم آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کے فرزند تھے ۔
ان کے بھائی آغا سید محمود نیشنل کانفرنس سے وابستہ ممبر قانون ساز کونسل ہیں جبکہ ان کے فرزند آغا سید ہادی کا شمار وادی کے معروف نوجوان اسلامی اسکالروں میں ہوتا ہے ۔


















