سری نگر: وادی کشمیر کے معروف شیعہ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی پیر کی صبح وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے ۔ وہ انجمن شرعی شیعیان (جموں وکشمیر) کے صدر تھے ۔ انہیں جموں وکشمیر میں اتحاد بین المسلمین کا داعی سمجھا جاتا تھا۔وہ اپنے بیشتر خطابات میں مسلمانوں کے تمام فرقوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے تھے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سید محمد فضل اللہ گذشتہ کئی برسوں سے علیل تھے اور پیر کی صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا ‘انہیں ضلع کورٹ کے نذدیک واقع خاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا’۔



















