شیعہ وقف بورڈ اتر پردیش کے چیرمین وسیم رضوی کے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط کا نوٹس لیتے ہوئے صدر دہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر وسیم رضوی کے مدارس پر دہشت گردی کے الزامات پوری طرح سے بے بنیاد ہیں اور آج تک اس کا کوئی ثبوت نہیں فراہم ہوا ہے۔
ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں مزید لکھا کہ مدارس مسلمانوں کی دینی ضروریات کا حصہ ہیں لیکن ان میں ایسی تبدیلی آنی چاہیے کہ وہ فارغین مدارس کو دنیا سے بھی جڑ سکیں۔