نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ’دوست ‘ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامین نتین یاہوکے ہندستان پہنچنے پر پروٹوکول توڑ تے ہوئے ائیر پورٹ پر پہنچ کر استقبال کیا۔
وزیر اعظم کے گزشتہ سال جولائی میں اسرائیل کے دورے کے دوران نیتن یاہو نے بھی انکا اسی طرح سے استقبال کیا تھا ایسے میں اس عزت افزائی کے عوض اس بار مودی نے بھی نیتن یاہو کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔