ممبئی اور اس کے مضافات میں منگل کو بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے ۔ اس کے سبب کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی بھرگیا ہے۔ وہیں وسئی سے ورار کے درمیان لوکل ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ بھاری بارش سے متعلق جاری الرٹ اور لوکل ٹرینوں میں تاخیر کی وجہ سے ممبئی کے ڈبہ والوں نے آج ٹفن نہیں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہاں گزشتہ دو دنوں سے بیحد تیز بارش ہو رہی ہے۔ پیر کو یہاں کئی سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی بھرا نظر آیا جس سے یہاں لوگوں کو خاصا دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس مانسون میں ایک دن میں ہوئی یہ سب سے زیادہ ہونے والی بارش تھی۔ اس کے مد نظر شہر میں سبھی اسکول۔ کالج بند کر دئے گئے تھے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے ۔اس کے مد نظر سبھی اسکولوں میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وہیں لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔
Pages: 1 2




















