جمعہ کے روز پیرس میں ہونے والے خودکش حملوں میں ملوث دوسرے خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی ہے، تاہم تحقیقات کے نتائج سے باخبر ذرائع اس بات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں کہ حملہ آور کا تعلق فرانس سے ہے یا بلجیئم سے۔

ذرائع نے تاہم اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خودکش بمبار حملوں میں ملوث تین بھائیوں میں سے ایک ہے اور اس کی لاش بٹا کلان کنسرٹ ہال سے ملی، جہاں سب سے زیادہ 89 افراد مارے گئے۔
بلجیئم نے اتوار کے روز پیرس حملوں میں ملوث ایک مشتبہ شخص کے بین الاقوامی وارنٹ جاری کئے تھے۔
فرانسیسی اور یورپی حکام بھی فرانس میں جنگ عظیم دوئم کے بعد فرانس میں ہونے والے سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملوں میں ملوث افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص برسلز کے مولنبیک علاقے میں مقیم تھا۔
اس سے قتل پولیس نے اتوار کے روز بتایا تھا پیرس کے ریستوران حملے میں استعمال ہونے والے سیاہ نشت والی کار مونٹروئے کے مشرقی مضافات سے ملی ہے۔
ایک عدالتی اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ بٹا کلان کنسرٹ ہال حملے میں ملوث عمر اسماعیل مصطفوی کے چھے قریبی عزیز، جن میں اس کا والد، بھائی اور سالی بھی شامل ہیں، کو گرفتار کیا گیا ہے۔



















