سڈنی ۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی کے ایک کیفے میں مبینہ دہشت گردوں کی وجہ لوگوں کو عملا ایک یرغمال بنائے جانے والی صورت حال پیدا ہونے کی آسٹریلوی آئمہ کونسل نے مذمت کی ہے۔خبروں کے مطابق انفوسیس کا ایک ہندوستانی انجینیر بھی اس دہشت گردانہ واقعہ میں یرغمال بنایا گیا ہے۔وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسکو شرمناک قرار دی اہے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے اس پیدا ہونے والی پریشان کن صورت حال کے بارے میں کہا ہے کہ ” یہ واقعہ سیاسی محرکات کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔”
نیو ساوتھ ویلز سٹیٹ کی پولیس کا اس واقعے کے بارے میں کہنا ہے کہ ” ہم ایک اسلحہ استعمال کیے جانے والے واقعے سے نمٹ رہے تھے۔” پولیس کی کوشش تھی چاکلیٹ کیفے کے اندر موجود لوگوں سے رابطہ ہو جائے۔
ٹی وی پر دکھائی گئی فوٹیج ایسے بہت سے لوگ شامل تھے جنہوں نے اپنے بازو اوپر اٹھا کر ہاتھ کیفے کی شیشے والی کھڑیوں سے چمٹا رکھے تھے۔ جبکہ دو افراد نے ایسے سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر سفید رنگ سے عربی زبان میں کچھ تحریر کیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کی آئمہ کونسل مفتی اعظم آسٹریلیا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ” اس طرح کے اقدامات اسلام کی بدنامی کا باعث ہیں۔”
آک لینڈ یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے تحقیقی یونٹ کے سربراہ زین علی نے ٹی وی کی فوٹیج پر تبصرہ کتے ہوئے کہا ” سیاہ پرچموں پر کیا لکھا ہوا ہے اسے پڑھنا مشکل ہے، کیونکہ ٹی وی فوٹیج میں پورے الفاظ نہیں آ سکے بلکہ ادھورے الفاظ ہیں۔”
تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کلمہ شہادت کے الفاظ ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ سیاہ رنگ پر عام طور پر سفید رنگ سے ایسے الفاظ لکھے جاتے ہیں اور یہ اسلام کا پہلا رکن ہے۔
اسلام کے اس پہلے رکن کے مطابق اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ زین علی کے مطابق اس رنگ اورعبارت والے پرچم عام طور پر القاعدہ استعمال کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ” ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ سیاسی ضرورت کے تحت کی گئی حرکت ہے لیکن اس امکان کو کلی طور پر رد بھی نہیں کیا جا سکتا یے کیونکہ ایسی بعض علامات بہر حال موجود ہیں۔”
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ”اس واقعے کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔” پولیس کے مطابق بھاری اسلحے سے لیس سکیورٹی اہلکاروں کو کیفے کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بارے میں مکمل آگہی کے حصول کے لیے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ چاکلیٹ کیفے سڈنی شہر کے وسط میں اہم تجارتی علاقے میں واقع ہے۔
پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک 25 سالہ شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تاکہ آسٹریلوی سرزمین پر دہشت گردی کے منصوبوں کے بارے میں تفتیش آگے بڑھ سکے۔