کابل ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ:پینٹاگان نے مشرقی افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اس بارے میں تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے کہ امریکی فوجی طالبان کے حملے میں مارے گئے ہیں یا افغان فوجیوں نے انہیں ہلاک کیا ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربی نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں بتایا افغان فوجیوں کے یونیفارم میں ملبوس افراد کی طرف سے دو امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد طالبان ملیشیا نے امریکا کے زیر قبضہ ضلع پر حملہ کیا۔
یہ حملہ مشرقی افغانستان کے علاقے میں کیا گیا تھا، تاہم امریکی پینٹاگان کے ترجمان نے ہفتے کے روز اس موضوع کو تشنہ تصدیق رہنے دیا کہ بدھ کے روز دو امریکیوں کی ہلاکت طالبان کے ہاتھوں ہوئی۔ البتہ یہ کہا امکان اسی چیز کا ہے ، لیکن وہ کوئی گمان نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
اس واقعے میں موجود افغان امریکی فورسز اور افغان فورسز نے مشترکہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ سبز یونیفارم پہنے اہلکاروں نے نیلی یونیفارم پہنے اہلکاروں پر حملے کیوں کیے۔
امریکی جنگی جریدے کی ویب سائٹ کے مطابق 2008 سے 2013 کے دوران اس نوعیت کے 80 واقعات ہو چکے ہیں۔ واضح رہے 2014 امریکی افواج کے افغاستان سے انخلاء کا سال ہے اور رواں سال کے اختتام تک یہ انخلاء مکمل ہو گا۔