لاہور….واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکے میں 59 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے ،پرچم لہرانے کی تقریب کے بعد شرکاء جونہی باہر نکلے ،دہشت گرد نے خود کش دھماکا کر دیا،ہلاک ہونے والوں میں رینجرز اہلکاروں کیساتھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پرچم تقریب تھی ۔
واہگہ بارڈرپرباوقار پرچم تقریب کے بعد فضا سوگ میں ڈوب گئی،پرچم تقریب کے بعد شرکاء جونہی باہر نکلے گیٹ کے پاس کھڑے 18 سال کے لڑکے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،ہر طرف چیخ وپکار،لاشیں،انسانی اعضاء،تڑپتے زخمیوں کی درد اور اذیت بھری آوازیں ھیں،مرنے والوں میں 10 خواتین اور 7 بچے بھی شامل ہیں
،دھماکے سے پارکنگ ایریا کی دکانیں ، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئیں ،تقریب میں آنےوالے ایک بدقسمت خاندان کے 8 افراد،اور ایک دوسرے خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے،رینجرز کے 3 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ، دھماکے کےفوراً بعد رینجرز اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔۔