مدینہ منورہ ….سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔جیونیوز کےذرائع کے مطابق حادثہ وادی نزلہ الزور کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔