نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج آئی پی ایل اسکینڈل میں مطلوبہ للت مودی تنازعہ کے درمیان بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اقوام متحدہ
میں منعقد تقریب میں حصہ لینے کے لئے کل رات نیویارک کے لئے روانہ ہو گئیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو عالمی یوم یوگا کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ یوگا انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رکھتا
ہے اور عالمی معاشرے کے لئے یہ ہندوستانی روایت اور ثقافت کی دین ہے ۔
محترمہ سوراج پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل اسکینڈل میں قانون کے بھگوڑے للت مودی کو پرتگال جانے کے لئے سفر سے متعلق ضروری دستاویزات
فراہم کرنے میں مدد کی تھی۔ اس گھوٹالے کے سامنے کے آنے کے بعد سے للت مودی لندن میں ہیں۔ راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے پر بھی للت مودی کی مدد کرنے کا الزام ہے ۔
کانگریس مسز سوراج اور محترمہ راجے کی استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔گزشتہ کئی دنوں سے ان کی رہائش گاہ اور بی جے پی ہیڈکوارٹر پر کانگریس کے اتحادی پارٹیاں
احتجاج کر رہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے بھی آج ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔