نئی دہلی: ریلو ے کی وزارت نے درج شرائط وقواعدپر سُویدھا گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے :
*ٹکٹ صرف اُن مسافرو ں کو جاری کئے جائیں گے جن کا ریزرویشن یا آراے سی ریزرویشن تصدیق شدہ ہوگا۔ان گاڑیوں میں فہرست انتظار یعنی ویٹنگ لسٹ کے لئے کوئی گنجائش نہ ہوگی۔
*ان گاڑیوں میں پیشگی ریزرویشن کی زیادہ سے زیادہ مدت تیس دن اور کم سے کم پیشگی ریزرویشن کی مدت دس دن ہوگی۔اس سلسلے میں علاقائی ریلوے دفاتر کو ہرگاڑی کے لئے حتمی اے آر پی طے کرنے کا مجاز کیا گیا ہے ۔
*ان سُویدھاگاڑیوں میں کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔سبھی مسافروں سے ان کی عمر کا لحاظ کئے بغیر بالغ شخص کا مکمل کرایہ وصول کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ان گاڑیوں میں فری پاس / کمپلی مینٹری پاس / وارنٹ / رعایتی واؤچر پر سفر کرنے کی قطعاََ اجازت نہ ہوگی۔
*یہ ٹکٹ ای ۔ٹکٹنگ کے علاوہ سبھی پی آر ایس کاؤنٹروں کے ذریعہ فروخت کئے جائیں گے ۔
*ترمیم / دوبارہ بنائے جانے والے ٹکٹ / کلسٹر بکنگ / بی پی ٹی کی ان گاڑیوں میں قطعاََ اجاز ت نہ ہوگی۔
*ان گاڑیوں میں ریزرویشن کے لئے جنرل کوٹے کا اطلاق ہی ہوگا۔
*مسافرکو سفر کے دوران کم از کم اپنا ایک شناختی کارڈ اپنے پاس رکھنا ہوگا تاکہ ای ٹکٹ اور پی آر ایس ٹکٹ کی تصدیق ہوسکے ۔*سویدھا گاڑیوں کی خدمات مانگ کی بنیاد سردی کی چھٹیوں ، گرمی کی چھٹیوں میں مسافروں کی بھیڑ ،دسہرے کے تہوار پر مسافروں کی بھیڑ ،ہولی کے موقع پر مسافروں کا اژدہام اور دیگر مواقع پر مسافروں کی بھاری تعدادکو دیکھتے ہوئے مسافروں کے بھیڑبھاڑ واے سیز ن میں بھی سی اوایم ،سی سی ایم اورعلاقائی ریلوے کے ذریعہ مشترکہ فیصلہ کئے جانے کی صورت میں بھی سویدھا گاڑیاں چلائی جاسکتی ہیں۔
*سویدھا گاڑیوں میں فرسٹ اے سی / فرسٹ کلا س / ایگزیکٹو کلاس / جنرل کلاس /سیکنڈ کلاس کے سیٹنگ کوچ شامل نہیں ہوں گے ۔
سویدھا گاڑیوں کی درج ذیل اقسام تجویز کی گئی ہیں۔
1۔بغیر کہیں رکے سفرمکمل کرنے والی مکمل طور سے اے ئر کنڈیشنڈ گاڑیاں ۔ان کا بنیادی کرایہ : (راجدھانی کا کرایہ بشمول تتکال کے اخراجات )
2۔اُ ن مکسڈ گاڑیوں ،جن گاڑیو ں کے راستے پر رکنے کے کاروباری اسٹیشن نہ ہوں گے ،انہیں مکسڈ دورنتو گاڑیوں کے نمونے پر چلایا جائے گا۔ ان گاڑیوں کا بنیادی کرایہ (مکسڈ دورنتو کا بشمول تتکال کے اخراجات ) ہوگا۔
3۔اُن مکسڈ گاڑیوں میں جن کے راستے پر رکنے کے کچھ اسٹیشن ہوں گے اور جنہیں میل / ایکسریس گاڑیو ں کی طرح چلایا جائے گا۔ان کا بنیادی کرایہ میل / ایکسپریس گاڑیوں کا بنیادی کرایہ بشمول تتکال اخراجات )ہوگا۔
*مذکورہ بالا امور کے علاوہ تو مانگ ہونے پر ریلوے کے زونل دفاتر مکمل طور سے اے ئر کنڈیشنڈ شتابدی / ڈبل ڈیکر قسم کی سویدھا گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ان کا کرایہ متعلقہ زمروں کی گاڑیوں کے مطابق ہوگا ۔
*سویدھاگاڑیاں کرائے میں بدلاؤ کے نظام پر چلائی جائیں گی۔ان گاڑیوں میں بکنگ کا قابل اجازت طریقہ اور کرایہ حسب ذیل ہوگا۔سبھی اے ئرکنڈیشنڈ کلاسز کے لئے ایک ٹکٹ پر بنیادی کرایہ (بنیادی کرایہ بشمول تتکال اخراجات ) کے ساتھ بیس فیصد اضافی وصول کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی ٹکٹوں کے فیصد پر بنیادی کرایہ( بشمول تتکال اخراجات) پر بیس فیصد اضافی رقم کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ایک ٹکٹ پر بنیادی کرائے کے دوگنے کرائے (بشمول تتکال اخراجات ) کے ساتھ بیس فیصد اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔اس کے ساتھ ہی ایک سیٹ / برتھ پر بنیادی کرائے کی ڈھائی گنی رقم (بشمول تتکال اخراجات )پر بیس فیصد کرائے کی اضافی ادائیگی کرنی ہوگی۔ایک سیٹ / برتھ کے فیصد پر بنیادی کرائے کے تین گنے (بشمول تتکال اخراجات )پر فیصد کرائے کی اضافی ادائیگی کرنی ہوگی۔
(*) ریزرویشن کے اخراجات ،کیٹرنگ چارجز ، ایس / ایف ،سروس ٹیکس وغیر ہ کا پورا محصول اداکرنا ہوگا۔
*گاڑی میں ریزرویشن والے مسافروں کا چارٹ تیار کرتے وقت جو برتھ خالی رہ
جائیں گی وہ کرنٹ بکنگ کاؤنٹر کو دے دی جائیں گی۔کرنٹ کاؤنٹر پر یہ ٹکٹ فروخت کئے جانے والے آخری ٹکٹ کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور ریزرویشن کی فیس ،سپر فاسٹ چارجز ،کیٹرنگ چارجز اور سروس ٹیکس کی پوری رقم لازمی طور سے ادا کرنی ہوگی۔
*بکنگ کے دوران مسافروں کو متعلقہ معلومات بھی فراہم کرائی جاسکتی ہے بشرطیکہ کمتر درجے کے ٹکٹ کی رقم اعلیٰ درجے کے ٹکٹ کی رقم سے زیادہ ہوجائے تاکہ مسافر ہائر کلاس میں سفر کا انتخاب کرسکیں ۔
*کرائے میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔کرائے کی رقم کا پچاس فیصد واپس ادا کیا جاسکتا ہے ،بشرطیکہ ٹکٹ کینسل کئے جانے کی فیس اے سی سیکنڈ کلا س کے لئے کم از کم سو روپے ،فرسٹ کلاس اور اے ئر کنڈیشنڈ تھری ٹائر / اکنامی / اے ئر کنڈیشنڈ چے ئرکار کے لئے 90روپے اور سلیپر کلاس کے لئے ساٹھ روپے ہو۔ٹکٹ کی رقم کی واپسی کم از کم چھ گھنٹے کے سفر والے مصدقہ ٹکٹوں / آر اے سی ٹکٹوں پر کی جائے گی۔کرائے کی یہ ادائیگی گاڑی کی روانگی سے پہلے کی جائے گی۔اس کے بعد کرائے کی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔
* سویدھا گاڑیوں کی سروس ریل گاڑیوں کی عام خدمات تتکال اخرجات کے ساتھ خصوصی گاڑیوں کی سروس سے بالا ترہوگی۔
*مذکورہ بالا رہنما اصولوں کا اطلاق یکم جولائی 2015سے ہوگا اور مزید متعلقہ معلومات ریلوے کی وزارت کی ویب سائٹ:
www.indianrailways.gov.in پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔