نئی دہلی : بین الاقوامی یوگ دن پر 21 جون کو راج پتھ پر ہونے والے پروگرام کا آج فل ڈریس ریہرسل کیا گیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، جن میں بڑی تعداد میں بچے شامل تھے ۔ اس موقع پر راج پتھ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔فل ڈریس ریہرسل راج پتھ اور رفیع مارگ کراسنگ پر صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوا۔ اس موقع پر ہزاروں لوگوں نے جودھپور میں واقع جے ناراین ویاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناگیندر کی صدارت والی کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ تقریبا 15 یوگاآسنوں کی مشق کی گئی۔ راج پتھ کے دونوں جانب گھاس کے میدان پر قرینے سے بچھایي گئیں چٹائیوں پر لوگوں نے آسن لگائے ۔اہم پروگرام اتوار کو ہو گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی صبح 6.40 بجے پروگرام کی جگہ پر پھنچیں گے اور اس کے بعد ان کا چھوٹا سا خطاب ہوگا۔ اس کے بعد 7 بجے یوگا کا آغاز ہوگا اور 35 منٹ کا یہ مکمل پروگرام ہوگا۔ اس دوران وزیر اعظم خود یوگا نہیں کریں گے ۔ اس میں تقریبا 35 ہزار لوگ شامل ہوں گے ۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والوں میں تینوں افواج کے سربراہ سمیت مختلف محکموں کے سرکاری افسر اور اہم ہستیاں شامل ہیں۔ اس تقریب کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ مل سکتی ہے ۔ اس کے لیے درخواست کی گئی ہے . راج پتھ پر رفیع مارگ، جن پتھ، اور مان سنگھ روڈ کراسنگ پر کل سے ہی عام ٹریفک بند کر دی گئی تھی۔ آج دوپہر ایک بجے سے ٹریفک مکمل طور پر روک دی جائے گی۔بین الاقوامی یوگ دن کی تقریب پر دہشت گردانہ حملوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ھیں۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز پر 21 جون کو بین الاقوامی یوگ دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔