ہاپوڑ: یوپی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس اور نوئیڈا او رگجرولہ پولیس نے کل شام دس ہزار روپے کے ایک انعامی بدمعاش کنچن کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ گرفتار مجرم کنچن گذشتہ برس دسمبر میں دہلی تہاڑ جیل سے لوٹتے وقت امروہہ ضلع کے گجرولہ میں بھان پور ریلوے کراسنگ پر پولیس سیکورٹی کے باوجود ٹرین سے کود کر فرار ہوگیا تھا۔ امروہہ ضلع کے سعداللہ پور کا رہنے والا شاطر مجرم کنچن کے خلاف 28 مقدمات درج ہیں۔اس کے پاس سے چوری کی موٹر سائیکل اور ایک غیر قانونی ریوالور برآمد کی گئی ۔انہو ں نے بتایا کہ ہاپوڑ ضلع کے بابو گڑھ علاقے میں اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر اپنی معشوقہ سے ملنے جارہا تھا۔ اس کی گرفتاری پر دس ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا۔