امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس پر ایک نامعلوم شخص نے حملے کی کوشش کی تاہم ان کے محافظوں نے سازش ناکام بنادی۔
‘العربیہ’ ٹی وی کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امام کعبہ عبدالرحمان عبدالسدیس نماز کی امامت کے لیے اپنی رہائش گاہ سے مسجد حرام کی طرف آرہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے ان پرحملے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات عموما رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم محافظ ایسی کسی بھی غیر ذمہ دارانہ حرکت کو فوری ناکام بنا دیتے ہیں۔ الشیخ عبدالرحمان السدیس پر حملہ بھی ایک غیر ذمہ دار شخص کی کارستانی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔