الہ آباد، 12 جون (یو این آئی) ایک معمولی بات پر گھورپور پولیس تھانہ کے علاقہ میں دو نوعمر لڑکوں کے قتل کے بعد یہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ۔ یہ اطلاع پولیس نے دی۔پولیس نے بتایا کہ آشو (18) اور راہل (19) کو مہندی پور گاؤں میں گیہوں کی پسائی پر ہوئے جھگڑے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ بعد میں ایک مشتعل ہجوم نے ملزم کے گھر میں آگ لگادی اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں پولیس دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ صورتحال قابو میں بتائی جاتی ہے ۔