ایران کے عوام نے تیس دسمبر دو ہزار نو کو یہ ثابت کر دیا تھا کہ کودتا یا بغاوت کا منصوبہ، تشہیراتی جنگ اور تسلط پسندانہ نظام نیز بین الاقوامی صیہونیزم کی نفسیاتی لڑائی کا، اسلامی انقلاب کی حفاظت کے راستے میں ایرانی عوام کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے بہادر و ثابت قدم عوام نے ہمیشہ اسلامی اور قرآنی تعلیمات کی تاسّی اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات و رہنمائیوں کی پیروی کرتے ہوئے اسلام اور انقلاب کے اصولوں اور اقدار کی راہ میں پامردی کا مظاہرہ کیا ہے.