آج 30دسمبرہے اور ہمیں آج کی یہ تاریخ اغیار کے فتنوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت کی یاد دلاتی ہے۔
30 دسمبر 2009 کی عظیم الشان ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام کی تاریخی اور بھرپور شرکت نے پوری دنیا پر ثابت کر دیا تھا کہ وہ اپنے انقلاب کے وفادار ہیں اور وہ جان و دل کے ساتھ اس کی حفاظت کریں گے۔