سدھیر کمار گوتم کہتے ہیں ’عمران خان ایک کرکٹر تھے اب وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ ان کے آنے کے بعد امید ہے کہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور میں ایک بار پھر پاکستان آسکوں گا‘۔
میدانوں میں سدھیر کمار کا مقابلہ پاکستانی سپورٹرز صوفی جلیل اور محمد بشیر سے ہوتا ہے اور دونوں جانب سے فلک شگاف نعرے بلند ہوتے ہیں اور دلچسپ جملے بازی بھی جاری رہتی ہے لیکن سدھیر کمار کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک کھیل ہے کوئی جنگ نہیں۔