سدھیر کمار گوتم انڈین کرکٹ حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔ ان کی اس مقبولیت کا سبب سچن تنڈولکر ہیں جنھوں نے قدم قدم پر سدھیر کمار گوتم کا ساتھ دیا ہے اور آج جب وہ ریٹائر ہوچکے ہیں تب بھی انھوں نے سدھیر کمار گوتم کو نہیں بھلایا ہے اور ان کے تقریباً تمام ہی غیرملکی دوروں کے سلسلے میں مدد کرتے ہیں۔
سدھیر کمار گوتم نے بھی ریٹائرمنٹ کے باوجود سچن تنڈولکر سے اپنی محبت کو یاد رکھنے کا یہ طریقہ اختیار کررکھا ہے کہ اپنےجسم پر وہ پہلے ’تنڈولکر 10‘ پینٹ کرتے تھے اب اس میں ’مس یو تنڈولکر‘ کا اضافہ کردیا ہے۔
سدھیر کمار گوتم سچن سے متعلق یادوں کو آج بھی بڑے فخر سے بیان کرتےہیں کہ کس طرح انھوں نے بہار سے ممبئی تک اکیس دن سائیکل کا سفرصرف سچن تنڈولکر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اختیار کیاتھا۔