لیکن پھر سریش رائنا اور ہربھجن سنگھ نے 43 رنز کی شراکت قائم کرکے بھارت کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا۔ سریش رائنا کھیل کے آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے لیکن ہربھجن سنگھ نے ہمت نہیں ہاری۔ کھیل کی آخری 2 گیندوں پر بھارت کو جیت کے لیے 3 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر ہربھجن سنگھ نے محمد عامر کی جانب سے کروائے گئے 50ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگا کر بھارت کو اس اعصاب شکن میچ کا فاتح بنوا دیا۔
ہندوستانی باؤلر ہردیک پانڈیہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کو ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ ٹی 20 میں آؤٹ کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ 27 فروری 2016۔ — فوٹو اے ایف پی۔ اعزاز چیمہ پاکستان کا نجات دہندہ پاکستان نے سال 2000ء میں بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔ 12 سال کے طویل انتظار کے بعد 22 مارچ 2012ء کو میزبان ملک بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز کے فرق سے شکست دے کر پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔