شمیہ ریحان نے سوال کیا کہ جب اردومیڈیم سے طلباء ہی نہیں تیار ہوں گے تو سمینار، مشاعرے اور میلے سے اردو کا تحفظ نہیں ہوسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ ہگلی ضلع جہاں چاپدانی، رشڑا، تیلنی پاڑہ اوربانسبڑیا جیسی 5لاکھ کے قریب اردو آبادی ہے ۔مگر یہاں کوئی بھی اردو میڈیم سیکنڈری سرکاری ہائی اسکول نہیں ہے ۔صرف ایک ہائی مدرسہ ہے ۔اس کے علاوہ چاپدانی جونےئر گرلس ہائی اسکول میں ایک بھی ٹیچر نہیں ہے صرف ایک کلرک ہے اور اسکول کمیٹی اپنے طور پر اسکول چلارہی ہے۔اسی طرح رائے گاچھی شمالی 24 پرگنہ میں 250طلباء زیر تعلیم ہیں مگر یہاں صرف ایک ٹیچر ہے۔