خیال رہے کہ 2011میں ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنے کے بعد اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیدیا گیا اور اس کیلئے اسمبلی میں لنگویج ایکٹ میں تبدیلی کرکے قانونی درجہ دیدیا گیا ۔اس حق کو حاصل کرنے کیلئے اردو برادری کو تین دہائیوں تک جدوجہد کرنا پڑا تھا۔ آل بنگال اردو میڈیم اسکول ایسوسی ایشن نے ستمبر 2016میں ریاست کے سرکاری سیکنڈری و ہائی سیکنڈری اسکولوں کا سروے کرکے ایک رپورٹ جاری کی تھی۔
سروے میں شامل ماسٹر اسلم علی نے بتایا کہ بنگال میں مکمل سرکاری اردو میڈیم سیکنڈری، ہائی سیکنڈری اسکولوں کی کل تعداد 68کے آس پاس ہے جس میں سے 58اسکولوں نے سروے میں تعاون کیا۔