انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق ریاست میں اردو میڈیم سیکنڈری، جونیئر سیکنڈری اور ہائی سیکنڈری اسکولوں میں کل 68585طلباء زیر تعلیم ہیں جس کیلئے اس وقت 1268اساتذہ کی آسامی سیکشن ہیں مگر اس میں ستمبر 2016تک صرف 549اساتذہ ہیں ۔اور کل 727اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں اور اس میں 451سیٹیں شیڈول کاسٹ ، شیڈول ٹرائب کیلئے ریزرو ہیں اور 276عام سیٹیں ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ 2013کے بعد اردو میڈیم جونئر سیکنڈری، سیکنڈری اورہائی سیکنڈری اسکولوں میں کوئی بحالی نہیں ہوئی اس لیے گزشتہ چار سالوں میں اساتذہ کی مزید سیٹیں خالی ہوئی ہوں گی۔ آل بنگال اردو میڈیم اسکول ایسوسی ایشن کے اہم رکن ماسٹراسلم علی اور شمیمہ بانو نے بتایا کہ اردو اسکولوں کا سب سے بڑا مسئلہ ریزرویشن ہے۔ چوں کہ شیڈول کاسٹ ، شیڈول ٹرائب کیلئے ریزرو سیٹوں پر کوئی امیدوار نہیں آتا ہے اس کی وجہ سے یہ سیٹیں خالی خالی رہ جاتی ہیں بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوتا چلاجاتا ہے ۔