رپورٹ میں بتایا گیا کہ بونی کپور اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتے تھے، اور ہندوستان سے واپس آتے ہی دونوں نے رات کا کھانا باہر جاکر کھانے کا پروگرام بنایا۔
رپورٹ بتاتی ہے کہ سری دیوی نے تیار ہونے کے لیے شوہر سے 15 منٹ مانگے، اور وہ نہانے کے لیے باتھ روم چلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جب سری دیوی نے باتھ روم سے باہر آنے میں زیادہ وقت لیا تو بونی کپور نے دروازہ کھٹکھٹا کر انہیں باہر آنے کے لیے کہا، مگر اندر سے کوئی آواز نہ آئی، جس پر فلم پروڈیوسر نے کسی طرح باتھ روم کا دروازہ خود کھولا اور اہلیہ کو پانی سے بھرے باتھ ٹپ میں بے جان دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مزید پڑھیں: سری دیوی کے انتقال پر پاکستانی فنکار بھی افسردہ
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی صورتحال میں بونی کپور نے مدد کے لیے اپنے ایک دوست کو بلایا اور بعد میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔
ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو سری دیوی کے موت کی اطلاع رات 9 بجے دی گئی۔
خبر میں سری دیوی کے دیور و اداکار سنجے کپور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے عرب اخبار خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔



















