چکن کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو متعدد افراد کے ذہن میں آتا ہے کیونکہ اس سفید گوشت کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ اور پکانے میں آسانی چکن کو پسندیدہ غذاﺅں میں سے ایک بنا دیتا ہے۔
تو یہاں طبی ماہرین کی رائے جانیں جن کے بقول چکن پروٹین، صحت مند چربی، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور گوشت ہے، جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
پروٹین امینو ایسڈ سے بننے والا جز ہے جو کہ مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ چکن پروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصوں جیسے خلیات اور ہڈیوں کی ساخت اور مرمت کے لیے مدد دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کے اخراج کو یقینی بناتا ہے۔




















