کونسل نے واضح کیا کہ شفافیت کو مضبوط بنانا اور عوام کا مال ضائع ہونے سے بچانا یہ قومی معیشت کی برقرار رہنے والی نُمو کے مفاد میں ہو گا اور اس طرح نجی سیکٹر اور مقامی اور غِر ملکی کمپنیوں اور اداروں میں منصفانہ مواقع کی فراہمی کے امکانات میں اضافہ ہو گا۔
مملکت کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سرمایہ کاری کے مواقع کے استحکام اور تحفظ کے ضامن ہیں اور یہ تمام مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے عادلانہ ماحول کو یقینی بنائیں گے۔




















