ممبئی، 28 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا سلور اسکرین پر ساورکر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
پروڈیوسر سندیپ سنگھ اور آنند پنڈت نے فلم ’سواتنتر ویر ساورکر‘ کا پہلا لک جاری کر دیا ہے۔ رندیپ ہڈا اس فلم میں ویر ساورکر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست سے شروع ہوگی۔اس فلم کے لیے رندیپ دو ماہ میں 12 کلو وزن کم کریں گے۔
رندیپ ہڈا نے کہا “ویر ساورکر جدوجہد آزادی کا سب سے مشہور نام تھا، لیکن انہیں گمنام رکھا گیا۔ ہم اس گمنامی کو سلام پیش کرتے ہیں۔میری زندگی کی سب سے بڑی کوشش عظیم مجاہد آزادی کو سلام پیش کرنے کی ہے جس کی بہادری کی داستان طویل عرصے سے دبی ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر مہیش منجریکر نے کہا “لوگ ساورکر کے بارے میں مختلف خیالات ہوسکتے ہیں۔ تاہم ایک فلمساز کے طور پر ہم یہاں فلم میں اسی سوچ کو پیش کریں گے جو خود ساورکر سوچا کرتے تھے۔ وہ ایک وژنری مجاہد آزادی تھے۔ہمارا مقصد ہے کہ انہیں کوئی ہندوستانی نہ بھولے۔
آنند پنڈت نے کہا “رندیپ ایک ایسے فنکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جو کرداروں کے بہت قریب پہنچتے ہیں ۔ بالکل ویسے ہی بن جاتے ہیں۔میں خود بھی تاریخی محبوب رہا ہوں۔اس کہانی کے تیئں میں بہت پرجوش ہوں‘‘۔