ندی میں پانی بھرا ہونے کی وجہ سے 32 افراد کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔بس میں سوار دیگر مسافر بھی شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جارہا ہے اور ایمبولینس کی مدد سے انہیں اسپتال بھیجا جارہا ہے ۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار کی وجہ سے بس کا توازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ندی پر کافی تعداد میں آس پاس کے گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے ۔اسپتال میں بھی بھیڑ جمع ہوگئی۔بس میں سوار مسافر سوائی مادھوپور اور مدھیہ پردیش کے بتائے گئے ہیں۔