انہوں نے کہا کہ”ہم رافیل سودا کے بنیادی نکات پہلے ہی بتا جا چکے ہیں اور مزید بتائیں گے مگر اس کے مخصوص پہلووں کے بارے میں بتانا ذرا دشوار ہے کیونکہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ”۔
مسٹر کمار نے مزید کہا کہ یہی بات شاہ نے بھی کہی ہے ۔کانگریس نے دعوی کیا ہے کہ تقریباً 58000 کروڑ روپیے کے سودے میں بے ضابطگی تھی،
اور یہ الزام لگایا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے میڈیم ملٹی رول کمبیٹ ایئر کرافٹ (ایم ایم آرسی اے ) سوداکے جزکے طورپر جیٹ کو یو پی اے حکومت کے ذریعہ طے شدہ قیمت سے زیادہ میں خریدا ہے ۔ یوپی اے فرانس سے ، ٹکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ 126 رافیل فائٹر جیٹ خریدنے کے لئے بات چیت کر رہی تھی، مگر اس کو آخری شکل نہ دے سکی تھی۔
Pages: 1 2



















