انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لیے جوق در جوق ایئرپورٹ پہنچیں اور ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ جانے والی ریلی کی قیادت وہ خود کریں گے اور اس میں شامل ہو کر کارکنان آج اپنے قائد سے محبت کا ثبوت دیں۔
ریلی نکالنے کی اجازت نہیں لی گئی، ضلعی انتظامیہ قبل ازیں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے نام ایک مراسلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ ’آپ کی سیاسی جماعت کی جانب سے 13 جولائی کو کسی ریلی نکالنے کی کوئی اجازت طلب نہیں کی گئی‘۔