پولیس اہلکاروں کے تازہ دم دستے سیکیورٹی پر مامور رہے—فوٹو: اے ایف پی سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن سے براستہ ابوظہبی رات 8 بجے پاکستان پہنچیں گے، تاہم ان کی وطن واپسی سے قبل ہی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر بھی رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف حصوں سے آنے والے قافلوں میں سے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کارکنان جوق در جوق ایئرپورٹ پہنچیں، شہباز شریف ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج ریاستی جبر اور تشد کی ناکامی کا دن ہے، آج ہمیں اپنے قائد نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنا ہے۔