پولیس نے واقعے کے بعد اس کے گھر پر چھاپہ بھی مارا اور وہاں سے بہت سی اشیاء برآمد کر لیں جن سے اہم معلومات حاصل ہوئیں۔
سایپوف کے مزاج کے حوالے سے پیٹرسن شہر کے ایک سوپر اسٹورFarm Boy کے مینجر نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ سایپوف انتہائی تند وتیز اور غصیلے مزاج کا گاہک رہا۔ وہ اکثر اسٹور میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ الجھتا رہتا تھا اور اس نے ان میں سے ایک کو تو بد تہذیب بھی قرار دیا تھا۔