مسٹر ووہرا کی مدت کار کے تعلق سے مسلسل قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔ 82 سالہ مسٹر ووہرا نے عمر درازی کی وجہ سے پہلے ہی عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔مسٹر ووہرا نہ سنہ 2008 میں ریاست کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ 5 مئی 1936 کو جنمے مسٹر ووہرا 1959 کے پنجاب کیڈر کے سابق آئی پی ایس افسر ہیں۔ مسٹر ووہرا جموں وکشمیر کے بارہویں جبکہ جگ موہن کے بعد ریاست کے پہلے سویلین گورنر تھے ۔



















