اس سے قبل حبیب عالم رضوی نے تلاوت کلام پاک سے مجلس کاآغاز کیا۔ مجلس کے بعد بڑے بڑے ۷۲ تھالوں میں پھل و میوے اور دیگر پکوانوں اور کوزوں (پانی پینے کیلئے مٹی کے بنے برتن) میں پانی و شربت پر نذر دلائی گئی۔ rعزاداروں نے کیا خون عطیہ:- کربلا کے شہیدوں کے چہلم پر حسینی
بلڈ ڈونر کلب کی جانب سے وکٹوریہ اسٹریٹ واقع اودھ پبلک اسکول میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کلب کے ریاض حسین نے بتایا کہ کیمپ میں پانچ درجن سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی حصہ لیا۔ کیمپ میں تنظیم کے جعفر حسین رضوی، مسیب زیدی، صمد عباس سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے۔