چکن میں موجود وٹامن بی سکس یا پیرا ڈائی آکسین میٹابولک پراسیس کو مدد دیتا ہے، اس وٹامن کے بغیر اعصابی نظام، میٹابولزم اور جسمانی دفاعی نظام مناسب طریقے سے کام نہیں کرپاتے۔
چکن صحت بخش ضرور ہوسکتا ہے مگر احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور درست جگہ سے لینا ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود مختلف بیکٹریا فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں۔
چکن کو پکانے کے لیے ہمیشہ زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر وہ تھوڑا سا بھی کچا رہ جائے تو فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسی طرح کچے چکن کو دیگر غذاﺅں سے الگ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔ چکن کو ہاتھ لگانے پر ہاتھوں کو لازمی دھونا چاہئے۔



















