چکن میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپتھون پایا جاتا ہے جو کہ ریلیف اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔ چکن کو کھانے سے دماغ میں سیروٹونین نامی کیمیکل کی مقدار بڑھنے کا بھی امکان ہوتا ہے جو کہ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔
چکن سیلینیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، یہ ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض بشمول جسمانی ورم، خون کی شریانوں اور دماغی مسائل وغیرہ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح یہ جز خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کے خلاف بھی مزاحمت کرتا ہے۔
چکن میں وٹامن بی تھری پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں کاربوہائیڈریٹ کو توانائی میں بدل کر صحت مند جسمانی خلیات کو مستحکم رکھتا ہے۔ اسی طرح صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکر امراض قلب کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔



















