نئی دہلی، 3 مارچ؛وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر جنگلی جانورون کے تحفظ کے
لئے کام کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد دی بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا کہ “عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے کام کرتے ہیں۔ خواہ وہ شیر ہو ، چیتےہو یا تیندوے، ہندوستان میں مختلف جنگلی جانوروں کی آبادی میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ ہمیں اپنے جنگلات کی حفاظت اور جانوروں کی محفوظ پناہ گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
اقوام متحدہ نے 3 مارچ ، 2013 کو ایک قرار داد منظور کرکے اس دن کو ہر سال ورلڈ وائلڈ لائف ڈے منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں جنگلات کی زندگی اور نباتات کے بارے میں لوگوں کا شعور اجاگر کرنا ہے۔