پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پونم یادو وارانسی پہنچیں، جہاں ایئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیاگیا تھا۔
اس موقع پر پونم کے اہل خانہ اور رشتہ دور استقبال کے لئے موجود تھے۔ گولڈ میڈل جیت کر ملک کانام بلند کرنے والی کاشی کی بیٹی پونم یادو کا استقبال کرنے کےلئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ اس دوران بابت پور ایئر پورٹ سے لے کر داندو پور تک جگہ جگہ مختلف تنظیموں کی جانب سے بنارس کی بیٹی کا استقبال کیاگیا۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


