انتہا پسند امریکی صدر جن کو مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے تقریبا تمام ممالک کی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ان کے دوروں کے دوران ہر ملک میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اسی طرح کی صورتحال اب یورپی ملک فن لینڈ میں بھی دیکھنے کو آئی ہے۔
امریکی صدر کے دورہ فن لینڈ کے موقع پر دارالحکومت ہلسنکی میں فن لینڈ کے شہریوں نے ٹرمپ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں
فن لینڈ کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کے ہلسنکی پہنچنے پر دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر وسیع پیمانے پر احتجاجی جلوس نکالے اور ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے زبردست نعرے لگائے۔