ہلسنکی میں امریکی صدر کی موجودگی کے دوران فن لینڈ کے عوام نے اپنے احتجاجی مظاہروں کے دوران ایسے پلی کارڈ اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہم ٹرمپ کا خیر مقدم نہیں کرتے، صلح کے حامی بنو نہ کہ جنگ بھڑکاؤ، ہم پناہ گزینوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انسانی حقوق کو دوبارہ ان کا مقام دلائیں گے۔
فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب پچھلے چند روز کے دوران لندن میں بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔
امریکی صدر ٹرمپ پیر کو ہلسنکی میں روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
اس درمیان سی این این نے خبردی ہے کہ دیگر ملکوں کے حکام کے ساتھ ماضی میں ٹرمپ کی ملاقاتوں میں جو متنازعہ باتیں اور حرکتیں دیکھنے کو ملتی رہی ہیں- ان کے پیش نظر بعض امریکی حکام روسی صدر کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کو لےکرسخت پریشان ہیں۔